شاپووالوف کو پہلے ہی راؤنڈ میں شکست

   

اسٹٹ گارٹ۔12 جون (سیاست ڈاٹ کام ) جرمنی میں جاری اسٹٹ گارٹ اوپن کے ابتدائی مرحلے میں نمبر آٹھ سیڈ کینیڈائی کھلاڑی ڈینس شاپووالوف کو حیران کن ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جب انہیں جرمن حریف یان لینارڈ اسٹرف نے 7-5 اور 6-4 سے شکست دی تاہم نمبر پانچ سیڈ فرانس کے گیل مونفلس،اٹلی کے میٹیو بیریٹینی،فرانس کے جائلز سیمون،امریکہ کے ڈینس کڈلا،جرمنی کے ڈسٹن براؤن،فرانس کے لوکاس پوائیل،ہنگری کے مارٹن فکسووکس،نمبر سات سیڈ کینیڈا کے فیلکس آگر الیاسیمے اور نمبر چھ سیڈ کینیڈا کے مائیلوس رونیک دوسرے مرحلے میں پہنچ گئے۔ انگلینڈ میں ناٹنگھم اوپن کا پہلا راؤنڈ خراب موسم کے سبب شروع نہیں ہو سکا جس کے تمام میچز انڈورکورٹس پر منتقل کردیئے گئے ہیں جہاں شائقین کے بیٹھنے کا کوئی انتظام نہیں ہے۔