شاگرد سے مذاق کرنا استاد کو بھاری پڑ گیا

   

ریاض: سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر ایک بچی کی دل کو چھو لینے والے ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں بچی استاد کی جانب سے طنز کا نشانہ بنائے جانے پر روتی ہوئی دکھائی دی۔اس ویڈیو میں چھوٹی بچی ایک واقعہ کا ذکر کرتی ہے جس میں استاد نے جب بچی سے پوچھا کہ وہ بڑی ہو کر کیا بننا چاہتی ہے تو بچی نے جواب دیا وہ ڈینٹسٹ بننا چاہتی ہے۔استاد نے اس پر طنزیہ ہنستے ہوئے کہا کہ” آپ ڈینٹسٹ کیسے بنیں گی آپ کے تو اپنے دانت ٹوٹے ہیں؟” یہ بتاتے ہوئے بچی رو پڑی۔معروف فنکار فیاض المالکی نے اس ویڈیو کو ایکس پلیٹ فارم پر پوسٹ کیا اور ایسے اساتذہ کے منفی طرزعمل پر بات کی۔ انہوں نے بچی سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اس کے دانتوں کی بحالی اور استاد کیلئے جوابدہ ہونے کا مطالبہ بھی کیا۔