شاہجہاں پور27ستمبر(سیاست ڈاٹ کام ) سابق مرکزی وزیر سوامی چنمیا نند پر جنسی ہراسانی و عصمت دری کا الزام لگانے والی طالبہ نے سے ملنے کے لئے جمعہ کو الہ آباد یونیورسٹی کی سابق یونین صدر رچا سنگھ کی قیادت میں سماج وادی پارٹی کی خاتون اراکین کا وفد شاہجہاں پور جیل پہنچا۔طالبہ سے ملنے کہ اجازت نہ دئیے جانے پر لیڈروں نے جیل گیٹ پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔متأثرہ طالبہ سے ملنے آئے سماجوادی پارٹی وفد کو جیل انتظامیہ نے گیٹ پر ہی روک دیا۔ وفد کی جانب سے اصرار کئے جانے پر جیل انتظامیہ نے بتایا کہ طالبہ سے کسی کو بھی ملنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے ۔