شاہجہاں پور: اترپردیش کے ضلع شاہجہاں پور کے روجا علاقے میں پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس(ایس ٹی ایف) اور اسپیشل آپریشن گروپ(ایس اوجی) نے دو منشیات اسمگلروں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے نیپال سے اسمگلنگ کے ذریعہ شملہ لے جائی جارہی تقریبا 27کروڑ روپئے کی افیم اور چرس برآمد کیا ہے ۔پولیس ذرائع نے منگل کو بتایا کہ مخبر کی اطلاع پر پولیس نے دوریا موڑ کے نزدیک ایک سینٹرو کار کو روکا اور اسے میں تقریبا 22کلو چرس اور پانچ کلو 500گرام افیم برآمد کی ہے ۔گرفتار کئے گئے اسمگلر میں ستیش کمار گپتا مستقل طور سے گونڈہ اور وویک شریواستو بہرائچ ضلع کے رہنے والے ہیں۔دونوں آپس میں گہرے دوست ہیں۔ ستیش کی سسرال نیپال میں ہے اور وہ اپنی بیوی کے ساتھ نیپال میں رہتا ہے ۔