اسلام آباد : اپاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ہندوستانی کرکٹر ویراٹ کوہلی کی تعریف میں ایک ٹوئٹ کیا ہے۔شاہد آفریدی نے ویراٹ کوہلی کی پریکٹِس کرتے ویڈیو پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوہلی کو دیکھ کر اِنہیں بہت اچھا لگتا ہے۔انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ایک بہترین کھلاڑی پریکٹس میں اپنا سو فیصد دیتا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی نے متحدہ عرب امارات میں جاری انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے رواں سیزن کے بعد اپنی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔