شاہد کپوراور رشمیکاکی فلم کاک ٹیل 2 کا پوسٹر جاری

   

ممبئی، 13 مارچ (آئی اے این ایس) فلم ساز نے رومانوی تفریحی فلم کاک ٹیل 2 کے پہلے لک پوسٹر جاری کر دیے ہیں، جن میں شاہدکپور، کریتی سینن اور رشمیکا مندانا کے کرداروں کی جھلک دکھائی گئی ہے۔فلم سازوں نے یہ بھی بتایا کہ 2012 کی مقبول رومانوی کامیڈی کاک ٹیل کے سیکوئل کو 19 جون کو سینما گھروں میں ریلیزکیا جائے گا۔ پہلی فلم میں سیف علی خان، دیپیکا پڈوکون اور ڈیانا پینٹی مرکزی کرداروں میں نظر آئے تھے۔اس کے علاوہ فلم ‘‘کاک ٹیل 2’’ کا ٹیزر بھی 18 مارچ کو سینما گھروں میں جاری کیا جائے گا، جو ممکنہ طور پر رنویر سنگھ کی فلم دھورندھر2 کے پریویو شوکے دوران دکھایا جائے گا۔ فلم کے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا تھا مزید معلومات کے لیے اس چہارشنبہ 18 مارچ کو سینما گھروں کا رخ کریں۔