شاہنواز قاسم ( آئی پی ایس ) طویل رخصت پر

   

Ferty9 Clinic

بی شفیع اللہ انچارج ڈائرکٹر اقلیتی بہبود
حیدرآباد۔/8 جون، ( سیاست نیوز) ڈائرکٹر اقلیتی بہبود شاہنواز قاسم ( آئی پی ایس ) 24 جون تک رخصت پر روانہ ہوچکے ہیں۔ شاہنواز قاسم اپنے افراد خاندان کے ساتھ فرانس اور دیگر یوروپی ممالک کا خانگی دورہ کریں گے۔ اس سلسلہ میں مرکزی حکومت کے قواعد پر عمل کرتے ہوئے وہ کسی حکومت اور خانگی ادارہ کی جانب سے مہمان نوازی کو قبول نہیں کریں گے۔ چیف سکریٹری ڈاکٹر شیلندر کمار جوشی نے رخصت کی منظوری کے سلسلہ میں احکامات جاری کئے جس میں مرکزی حکومت کی شرائط کی وضاحت کی گئی ہے۔ شاہنواز قاسم کو 10 جون تا 24 جون رخصت منظور کی گئی جبکہ 8 اور 9 جون کو سرکاری تعطیلات ہیں۔ وہ 7 جون کو خانگی دورہ پر روانہ ہوئے۔ رخصت کے دوران بی شفیع اللہ ( آئی ایف ایس ) سکریٹری اقلیتی اقامتی اسکول سوسائٹی کو ڈائرکٹر اقلیتی بہبود کی زائد ذمہ داری دی گئی ہے۔ رخصت سے واپسی پر دوبارہ ڈائرکٹر اقلیتی بہبود کی ذمہ داری نبھائیں گے۔