شاہین آفریدی ایک بار پھر گھٹنے کی انجری کا شکار

   

Ferty9 Clinic

ایڈیلڈ،28 دسمبر (یواین آئی ) پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ایک بار پھر گھٹنے کی انجری کا شکار ہو گئے۔ آفریدی بگ بیش لیگ میں برسین ہیٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے زخمی ہوئے ۔ ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے خلاف میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے آفریدی کو گھٹنے میں تکلیف ہوئی جس کے بعد انہیں میدان سے باہر جانا پڑا۔ انجری کی نوعیت کا قطعی اندازہ ایم آر آئی کے بعد ہی ہو سکے گا۔ اس انجری کے باعث شاہین آفریدی کے بگ بیش لیگ کے بقیہ میچز سے باہر ہونے کا خدشہ ہے ۔ ٹیم انتظامیہ اور شائقین کرکٹ کی نظریں طبی رپورٹس پر مرکوز ہیں۔ آفریدی لنگڑاتے ہوئے گراؤنڈ سے باہر گئے اور وہ اپنے گھٹنے کی طرف ہاتھ سے اشارہ کرتے دکھائی دیئے۔ آئندہ ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کو مکمل طور پر فٹ شاہین آفریدی کی ضرورت ہو گی، ایسے میں ان کی صحت اور فٹنس پاکستانی ٹیم کیلئے اہم قرار دی جا رہی ہے۔