کراچی ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہین آفریدی کو کوئی بھی بیان جاری کرنے سے روک دیا۔ذرائع نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی ٹیم کے کیمپ کا دورہ کریں گے، وہ شاہین آفریدی سے بھی ملاقات کریں گے۔ شاہین آفریدی نے تفصیلی ٹویٹ لکھ لی تھی، انہیں آخری لمحے پر ٹویٹ کرنے سے روک دیا گیا۔ ذرائع نے کہا ہے کہ شاہین آفریدی بغیر مشاورت جاری کئے گئے بیان پر اپنے تحفظات سامنے رکھیں گے۔ چیئرمین پی سی بی کاکول میں کپتان بابر اعظم اور شاہین آفریدی سے ملاقات کریں گے اور مستقبل کے منصوبے پر بات کریں گے۔