کوئنز ٹاؤن ۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹوئنٹی20 سیریز کے آغاز سے پہلے شاہین شاہ آفریدی نے 6 وکٹیں لے کر اپنا فام ظاہر کردیا ہے۔کوئنزٹاؤن میں کھیلے گئے پریکٹس میچ میں شاہین شاہ آفریدی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی فارم اورفٹنس ثابت کردی۔ ۔ پاکستان گرین نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے۔ محمد حفیظ 48 اور بابر اعظم 40 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ شاہین شاہ آفریدی نے 6 وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان وائیٹ کو مقررہ بیس اوورز میں 175 رنز کا ریوائز نشانہ دیا گیا۔پاکستان وائیٹ کی ٹیم مقررہ بیس اوورزمیں 8 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز ہی بناسکی۔