شاہین باغ احتجاجیوں کا قومی یکجہتی مظاہرہ

,

   

ارتھی جلوس کیلئے رکاوٹیں ہٹادیں
نئی دہلی ۔ /9 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) شہریت قانون کے خلاف نئی دہلی کے مقام شاہین باغ پر احتجاج کرنے والوں نے قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا ثبوت دیا اور ارتھی جلوس کیلئے رکاوٹوں کو ہٹادیا ۔ سی اے اے کے خلاف گزشتہ تقریباً دو ماہ سے شاہین باغ پر احتجاج کیا جارہا ہے ۔ آج اتوار کے دن اس علاقہ سے گزرنے والے ارتھی جلوس کیلئے راستہ دینے کی خاطر احتجاجیوں نے اس مقام پر کھڑی کی گئی رکاوٹوں کو ہٹادیا ۔ ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ احتجاج کے مقام پر لوگ رکاوٹیں ہٹارہے ہیں ۔ یہ مناظر صبح سے ہی سوشیل میڈیا پر وائرل ہوئے ۔ ان ویڈیو میں دیکھا گیا کہ احتجاجیوں نے ایک ہندو شخص کے ارتھی جلوس کو راستہ دینے کیلئے خود کو وہاں سے ہٹادیا اور رکاوٹیں بھی نکال دی ۔ احتجاجیوں نے کہا کہ اس میں کوئی نئی بات نہیں ہے ۔ ہم ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں اور یہاں سے جنازے اور ارتھی جلوس کا گزرنا باہمی جذبات کا احترام ہے ۔ ہم یہاں سے بسوں اور ایمبولینس کو بھی جانے کی اجازت دے رہے ہیں ۔