’’شاہین باغ احتجاجی حقوق سے واقف ، فرائض سے بے خبر ‘‘

,

   

Ferty9 Clinic

طلبہ و نوجوانوں کی دسویں پارلیمنٹ سے مختار عباس نقوی کا خطاب
نئی دہلی۔ 22 فروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیر اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے سی اے اے کے خلاف شاہین باغ میں جاری احتجاج کو عوام کے حقوق اور فرائض کے درمیان لڑائی کی ایک مثال قرار دیا۔ نقوی نے وگیان بھون میں منعقدہ ہندوستانی طلبہ کی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’وہ (احتجاجی) اپنے حقوق تو سمجھ سکتے ہیں لیکن فرائض نہیں سمجھ رہے ہیں۔ میں نہیں سمجھتا کہ کوئی سڑک کا اغوا (ناکہ بندی) کرتے ہوئے اپنے حقوق حاصل کرسکتا ہے‘‘۔ نقوی نے کہا کہ ’’ہم اگر اپنے حقوق اور فرائض کو نہ سمجھیں گے تو ہمیشہ ہی الجھن میں رہیں گے‘‘۔ واضح رہے کہ سی اے اے کے خلاف شاہین باغ میں وسط ڈسمبر سے احتجاج جاری ہے جس کے نتیجہ میں جنوب مشرقی دہلی کے علاقوں کو نوئیڈا سے مربوط کرنے والی سڑکوں کی ناکہ بندی ہوگئی ہے اور عوام کو سخت مشکلات پیش آرہی ہیں۔