حیدرآباد14جنوری(سیاست نیوز ) امیر جماعت اسلامی سعادت اللہ حسینی نے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف دہلی کے شاہین باغ میں کئے جارہے احتجاج کی ستائش کی ہے ۔انہوں نے اس خصوص میں انگریزی زبان میں کئے گئے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ زمین کی کوئی بھی طاقت لوگوں کو نہیں دھمکا سکتی ہے جن کے پاس ایسی بہادر مائیں اور بیٹیاں ہیں۔شاہین باغ کے مظاہرین ہماری تاریخ کا بے باکانہ باب لکھ رہے ہیں۔ان کاجذبہ اور استقامت قابل ستائش ہے ۔