مہتمم ابوالقاسم نعمانی نے وائرل ویڈیو کی تردید کی ، دستور کے تحفظ کیلئے احتجاج ضروری
دیوبند ۔ /7 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سی اے اے کیخلاف شاہین باغ احتجاج کو ختم کرنے کی آیا دارالعلوم دیوبند نے اپیل کی تھی ؟ اس مسئلہ پر آج دارالعلوم دیوبند نے کہا کہ وائرل ہونے والی ویڈیو غلط ہے ۔ اس ویڈیو میں کہا گیا ہے کہ دارالعلوم دیوبند شہریت ترمیمی قانون سی اے اے ، این آر سی ، این پی آر کیخلاف خواتین کی تحریک کو ختم کرنا چاہتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دارالعلوم دیوبند نے ایسی کوئی اپیل نہیں کی تھی اور حکومت نے این آر سی کے مطابق جو بیان دیا کہ اس کو ملک گیر سطح پر نافذ کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ۔ اس بیان پر بھی ہم مطمئین نہیں ہے ۔ سی اے اے اور این آر سی قومی اور ملی سطح پر نہایت ہی حساس مسئلہ ہے ۔ اس کو معمولی نہیں سمجھنا چاہئیے ۔ انہوں نے کہا کہ میرے حوالے سے جو ویڈیو وائرل کی جارہی ہے وہ غلط ہے جبکہ وہ شہر دیوبند کے معزز افراد کی اعلیٰ افسران کے ساتھ امن و امان باقی رکھنے کے سلسلے میں ایک مشاورتی اجلاس تک محدود تھی ۔ میرے بیان کو غلط انداز میں پیش کیا گیا ۔ میں واضح کرتا ہوں کہ دارالعلوم دیوبند نے احتجاجی مظاہرے ختم کرنے کی کوئی اپیل جاری نہیں کی ۔ ہم تم پرامن جدوجہد کرنے والوں کے حق میں دعا گو ہے اوران کی کامیابی کے متمی ہے ۔ حکومت کے بیان پر مکمل اطمینان ہونے کے بعد ہی کوئی فیصلہ کیا جائے گا ۔