نئی دہلی: دہلی کے شاہین باغ میں خواتین بارش اور سردی کے دوران شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) 2019 اور قومی رجسٹر آف سٹیزن (این آر سی) کے خلاف اپنا احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں۔
کچھ خواتین اپنے نابالغ بچوں کے ساتھ پرامن احتجاج میں حصہ لے رہی ہیں۔ ان کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ سی اے اے اور این ار سی کے بارے میں وضاحت پیش کرے۔

مظاہرین میں سے ایک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب تک انہیں حکومت کی طرف سے تحریری وضاحت نہیں مل جاتی وہ احتجاج ختم نہیں کریں گے۔
https://twitter.com/AdvFerozAnsari/status/1215011911848185856
https://twitter.com/therealnaomib/status/1213959107541028864/photo/1
واضح رہے کہ جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) میں وحشیانہ تشدد کے بعد ایک خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ شاہین باغ میں ہونے والے احتجاج میں شرپسند داخل ہو کر کچھ ہنگامہ کریں گے۔