شاہین باغ مظاہرہ! سپریم کورٹ میں جمعہ کو سماعت

,

   

نئی دہلی: ملک کی دارالحکومت نئی دہلی کے شاہین باغ میں سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف ہونے والے مظاہرین کے خلاف سپریم کور ٹ میں دائر عرضی کی جمعہ کو سماعت ہوگی۔ درخواست گذار کشور گرگ نے معاملہ کی جلد سماعت کیلئے چیف جسٹس آف انڈیا اروند بوبڈے کی سربراہی والی ڈیویژن بنچ کو اس کا خصوصی ذکر کیا۔ جس کے بعد عرضی کی سماعت 7 فروری کو مقرر کی گئی۔

واضح رہے کہ درخواست میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ شاہین باغ میں چل رہے احتجاج کو جلد ختم کیا جائے تاکہ کالندی گنج و شاہین باغ کا راستہ کشادہ ہوسکے۔ اس کے لئے عدالت مرکزی حکومت اور متعلقہ محکمہ کو ہدایت جاری کرے۔ درخواست میں بھی کہا گیا کہ عدالت عظمی مرکزی حکومت کو عوامی مقامات پر دھرنا اورمظاہرہ پر پابندی کیلئے رہنمایا نہ اصول جاری کرنے کا حکم دے۔ درخواست میں بتایا کہ شاہین باغ کا راستہ بند ہونے کی وجہ سے مسافرین کو مشکلات پیش آرہی ہیں۔ انہیں طویل راستہ طے کر کے جانا پڑ رہا ہے۔