شاہین باغ میں احتجاج کے دوران سرجیل امام کیخلاف کیس درج

   

نئی دہلی ۔ /26 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) شاہین باغ میں احتجاج کے دوران اشتعال انگیز تقریر کرنے کے الزام میں دہلی پولیس نے سرجیل امام کیخلاف کیس درج کیا ہے ۔ پولیس کے مطابق بہار کے رہنے والے سرجیل امام جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے سابق طالبعلم ہے ۔ انہوں نے سی اے اے اور این آر سی کیخلاف اشتعال انگیز تقریر کی تھی ۔ /13 ڈسمبر کو بھی جامعہ ملیہ اسلامیہ میں بھی اسی طرح کی تقریر کی گئی تھی۔ انہوں نے آسام کو ہندوستان سے علحدہ کردینے اور سبق سکھانے کی بات کہی تھی۔