نئی دہلی : شمال مشرقی دہلی کے علاقہ شاہین باغ میں فروری کے دوران سی اے اے کے خلاف احتجاج کے موقع پر مظاہرین پر گولیاں چلانے والا کپل گرجر چہارشنبہ کو بی جے پی میں شامل ہوگیا۔ شاید پارٹی کو اس کے پس منظر سے واقفیت نہ تھی چنانچہ چند گھنٹوں بعد ہی کپل کو پارٹی سے نکال دیا گیا۔ اسے فائرنگ واقعہ کے بعد گرفتار کرکے پولیس تحویل میں دیا گیا تھا۔