شاہین باغ پر بی جے پی کی اوچھی سیاست : کجریوال

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی27جنوری(سیاست ڈاٹ کام )عام آدمی پارٹی(عآپ)کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے منگل کو بھارتیہ جنتاپارٹی(بی جے پی)پر شاہین باغ کے سلسلے میں گندی سیاست کرنے کا الزام لگایا۔دہلی اسمبلی کے 8فروری کو انتخابات ہونے ہیں اور نائب وزیراعلی منیش سیسودیا کے شاہین باغ کے مظاہرین کی حمایت کرنے کے بیان دینے کے بعد بی جے پی مسلسل عآپ پر زبانی حملہ کررہی ہے ۔آج بی جے پی صدر جگت پرساد نڈا اور مرکزی وزیر قانون روی شنکر پرساد نے مسٹر کیجریوال اور مسٹر سیسودیا پر شاہین باغ کے مظاہرین کی حمایت کرنے پر سخت حملہ کیا اور کہا کہ چند سو لوگوں کی وجہ سے لاکھوں کو دقت ہورہی ہے اور دہلی حکومت خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے ۔بی جے پی کے دونوں لیڈروں کے بیان کے بعد مسٹر کیجریوال نے ٹویٹ کیا،‘‘شاہین باغ میں بند راستے کی وجہ سے لوگوں کو پریشانی ہورہی ہے ۔بی جے پی نہیں چاہتی کہ راستے کھلیں۔بی جے پی گندی سیاست کررہی ہے ۔اس کے لیڈروں کو فوراً شاہین باغ جاکر وہاں بیٹھے لوگوں سے بات کرنی چاہئے اور راستہ کھلوانا چاہئے ۔