٭ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف گزشتہ ایک ماہ سے دہلی کے شاہین باغ میں مسلم خواتین کا احتجاج جاری ہے۔ یہ خواتین اس جگہ سے ہٹنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔ ان کے کھانے پینے کا انتظام رضاکارانہ طور پر کئی تنظیمیں کررہی ہیں۔ سکھ برادری کے رضاکاروں نے دن رات لنگر کا اہتمام کیا ہے۔ شاہین باغ کے احتجاجیوں نے منگل کے دن یہ جگہ چھوڑ دینے کیلئے دہلی پولیس کی درخواست کو مسترد کردیا۔ اس احتجاج کے باعث راستے بند ہوگئے اور ٹریفک جام ہورہی ہے۔