شاہین باغ پھر نشانہ بنا ،ایک شخص کی ہوائی فائرنگ

,

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی ۔ یکم / فبروری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کے شاہین باغ میں ایک شخص نے ہوا میں دو راؤنڈ فائرنگ کردی جہاں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف پرامن احتجاج جاری ہے ۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ پولیس نے اس شخص کو فوری حراست میں لے لیا ۔ اس واقعہ میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ شام 4:53 بجے ایک شخص نے اسٹیج کے عقب میں فائرنگ کردی ۔ مقامی افراد نے اس شخص کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا ۔ چند دن قبل ایک مقامی کنٹراکٹر بھی پستول کے ساتھ شاہین باغ علاقہ میں داخل ہوا اور احتجاج ختم کرنے کو کہا تھا ۔ اس طرح جمعرات کو ایک نوجوان نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے قریب پستول لہراتے ہوئے سڑک پر نمودار ہوا اور فائرنگ کردی جس میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کا ایک طالب علم زخمی ہوگیا تھا ۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ ہوا میں فائرنگ کرنے والے شخص کی کپل گجرچلارہا تھا کہ ’’ہمارے دیش میں صرف ہندوؤں کی چلے گی ، اور کسی کی نہیں چلے گی ‘‘ ۔ شاہین کے رہنے والے پبلیشر ابو اعلیٰ سہانی نے بتایا کہ 20 سالہ نوجوان نے ہوا میں دو راؤنڈ فائرنگ کردی ۔ پولیس عہدیدار نے اس کا نام پوچھا تو اس نے کپل گجر بتایا جو اترپردیش کے والو پودہ گاؤں کا رہنے والا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس نے ’’ہندو راشٹریہ زندہ باد‘‘ کہتے ہوئے دو راؤنڈ فائرنگ کردی ۔ پولیس نے بتایا کہ وہ اس شخص کی شناخت کی تصدیق کررہی ہے ۔پولیس نے اس شخص کو حراست میں لے لیا ہے اور اس سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے ۔ اس شخص کے تعلق سے مزید معلومات کا پتہ چلانے کی پولیس کوششیں کررہی ہیں ۔