شاہین باغ کے تمام پانچ پولنگ اسٹیشن ’’حساس زمرہ‘‘ میں

   

نئی دہلی ۔ 5 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) اب جبکہ دلی کا شاہین باغ سی اے اے ، این آر سی اور این پی آر کے خلاف احتجاج کا بین الاقوامی مرکز بن چکا ہے ، وہیں دہلی کے انتخابی حکام نے شاہین باغ کے تحت آنے والے تمام پانچ پولنگ اسٹیشنوں کو تشویشناک زمرہ میں رکھا ہے ۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے دہلی کے چیف الیکٹورل آفیسر رنبیر سنگھ نے بتایا کہ پانچ پولنگ اسٹیشنوں کے تحت 40 انتخابی بوتھ آرہے ہیں جہاں رائے دہندوں میں اعتماد سازی کیلئے سیکوریٹی عملہ مارچ اورطلایہ گردی کر رہا ہے ۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ایک بار پھر ضروری ہے کہ سی اے اے اور این آر سی کے خلاف شاہین باغ میں ہزاروں خواتین 15 ڈسمبر سے احتجاجی دھرنے پر ہیں۔