شاہین باغ کے شوٹر کا سیاسی پارٹی سے تعلق

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی ۔ 6 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی پولیس نے آج یہاں ایک عدالت کو بتایا کہ مخالف سی اے اے احتجاج کے دوران شاہین باغ میں ہوائی فائر کرنے پر گرفتار شدہ کپل بیسالا کا ایک سیاسی پارٹی سے تعلق ہے اور اب ایجنسی کواس سے پوچھ تاچھ کے ذریعہ یہ پتہ چلانے کی ضرورت ہے کہ آیا مبینہ واقعہ کوئی سیاسی سازش ہے یا نہیں۔تحقیقاتی ایجنسی نے مزید بتایا کہ کپل نے اتفاقی طور پر فائر نہیں کیا بلکہ سوچے سمجھے منصوبہ کے تحت وہ کام کیا۔