نظام آباد: سی اے اے ، این آر سی اور این پی آر کے نفاذ کے خلاف نظام آباد ضلع کی خواتین نے احتجاج میں حصہ لیا اور ان کالے قوانین کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ دو دن پہلے ہی بودھن کی خواتین نے رات بھر اپنا احتجاج درج کرایا تھا۔
سیاسی رہنماؤں اور جمعیت علماء کے صدر مولانا سید ولی اللہ قاسمی نے مظاہرین کے کیمپ کا دورہ کیا اور ان کی حمایت کا اعلان کیا۔
نظام آباد کے عوام نے بھی احتجاج شروع کردیا ہے۔ سیکرٹری ہلال احمر سید مجیب علی ڈپٹی میئر ادریس خان اور کارپوریٹرز موقع پر پہنچے اور یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔