شاہین باغ گلبرگہ میں سیاہ قوانین کے خلاف احتجاج

   

Ferty9 Clinic

طلباء و طالبات کیلئے مضمون نویسی ، پینٹنگس اور تصویر کشی کے مقابلے
گلبرگہ 3مارچ :(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) انجینئر افضال محمود کو کنوینر جوائنٹ ایکشن کمیٹی ، گلبرگہ کے صحافتی بیان کے بموجب جوائنٹ ایکشن کمیٹی گلبرگہ کے زیر اہتمام چل رہے شاہین باغ گلبرگہ کے احتجاجی سلسلہ کے 21ویںدن بتاریخ یکم مارچ شاہین باغ دہلی اور شاہین باغ گلبرگہ پر مضامین لکھنے کا مقابلہ منعقد کیا گیا تھا ۔واضح رہے کہ شاہین باغ گلبرگہ بھی سی اے اے ، این آر سی اور این پی آر کی مخالفت میں سرگرم کردار ادا کررہا ہے، مذکورہ بالا مقابلہ نوجوانوں کی ایک تنظیم یونائیٹیڈ برادر ہڈ کی جانب سے منعقد کیا گیا تھا ۔ مقابلہ کے ججس کی حیثیت سے مسٹر طلحہ حسین رکن جائینٹ ایکشن کمیٹی گلبرگہ و ایڈیٹر ان چیف دکن ڈائیجیسٹاورعمیر جنیدی رکن یونائیٹیڈ برادر ہڈ نے فرائض انجام دئے ۔مضمون نویسی کے دو مقابلے رکھے گئے تھے ۔ ایک 16سال سے کم عمر کے طلبا و طالبات کے لئے اور دوسرا 16سال سے زیادہ عمر کے طلبا و طالبات کے لئے ۔ سولہ سال سے کم عمر کے طلبا میں شیریں سلطانہ نے انعا م اول حاصل کیا ۔ دوسرا انعام سعیدہ عطیقہ تنظیلہ کو جب کہ تیسرا انعام ماہویہ ماہین کو دیا گیا ۔ 16برس سے زیادہ عمر والے طلبا و طالبات میںپہلا انعام سعیدہ ثنا صوفین کو ، دوسرا انعام فصیحہ الماس کو اور تیسرا انعام سیدہ عصمہ کو ملا ۔ ان تمام طلبا و طالبات کو انعام کے طور پر ان کے مضامین اشاعت کے مقصد سے مختلف اخبارات کو روانہ کردئے گئے ہیں ۔ انجنئیر افضال محمود نے کہا کہ گزشتہ اتوار کو پینٹنگ ڈرائینگ کامپیٹیشن ، بیسٹ پلے کارڈ کامپیٹیشن اور فوٹو گرافی کے مقابلے رکھے گئے تھے ۔ ان مقابلوںکے جج کی حیثیت سے جناب محمد ایاز الدین پٹیل معروف فوٹو آرٹسٹ نے فرائض انجام دئے ۔ پینٹنگ کے مقابلوں میں سیدہ صفوری تمکین انعام اول کی مستحق قرار دی گئیں ۔ فوٹ گرافی کا پہلا انعام امیہ فاطمہ کو ملا ۔ پلے کارڈ کے مقابلوںکے لئے فصیحہ سلطانہ کو انعام اول کا مستحق قرارد دیا گیا ۔ ان مقابلوںمیں 70سے زیادہ طلبا و طالبات نے حصہ لیا ۔ مقابلوں کے انعقاد کا بنیادی مقصد طلبا و طالبات میں موجود چھپی ہوئی صلاحیتوں کا اجاگر کرکے ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ انعامات حاصل کرنے واے طلبا کو دستور ہند ،ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اور مولانا ابو الکلام آزاد پر شائع کدہ کتابیں دی گئیں ۔
جارہی ہے۔