حیدرآباد: شاہین نگر میں پیش آئے قاتلانہ حملہ میں ملوث دو افراد کو پولیس بالا پور نے گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے 25 سالہ مرزا جعفر بیگ عرف صدام ساکن شاہین نگر اور اس کے ساتھی 24 سالہ سلمان خاں ساکن بسم اللہ کالونی کو گرفتار کرلیا ۔ پو لیس کے مطابق صدام اور عامر آپس میں رشتہ دار بتائے گئے ہیں۔ ان دونوں کے درمیان دشمنی اور خاندانی خصومت بھی پائی جاتی تھی۔ اظہر، صدام کو طلاق دینے کیلئے اپنی رشتہ دار پر دباؤ ڈال رہا تھا ۔ صدام کو اظہر پر اس بات سے برہمی تھی کہ وہ صدام کو خاندان اور سماج میں بدنام کر رہا ہے ۔ اس بات سے اس نے ساتھی سلمان خاں کے ساتھ مل کر منصوبہ تیار کیا اور 31 اکتوبر کی رات دیر گئے سلمان کے ذریعہ عامر کو طلب کرتے ہوئے اس پر چاقو سے حملہ کردیا جس میں عامر شدید زخمی ہوگیا ۔ بالا پور پولیس نے آج اس سلسلہ میں اقدام قتل مقدمہ کے تحت دونوں کو گرفتار کرلیا ۔