شاہین نگر میں پولیس کا کارڈن سرچ چھ روڈی شیٹرس زیر حراست

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔/7 اگسٹ، ( سیاست نیوز) شاہین نگر کے علاقہ میں پولیس کارڈن سرچ آپریشن میں 6 روڈی شیٹرس کو حراست میں لے لیا گیا۔ ایل بی نگر ڈی سی پی مسٹر سنپریت سنگھ کی قیادت میں آج شام یہ کارڈن سرچ آپریشن شاہین نگر بالا پور پولیس حدود میں منعقد ہوا۔ تقریباً 2 گھنٹے تک 300 پولیس ملازمین نے گھر گھر تلاشی لی۔ اس دوران 6 روڈی شیٹرس کے علاوہ 6 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس نے گٹکھا فروخت کرنے والے ایک شخص کے علاوہ ایک آٹو کو بھی ضبط کرلیا جبکہ دستاویزات موجود نہیں تھے۔