کولکتہ۔ پاکستان کے اہم فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی چہارشنبہ کو ونڈے میں نئے نمبر ون بولر بن گئے، انہوں نے اپنے اہم کیریئر میں پہلی باریہ کارنامہ انجام دیا جوکئی اونچائیوں اور چند نشیبوں کا مرکب رہا ہے۔ وہ سات درجے چھلانگ لگا کر آسٹریلیائی فاسٹ بؤلر جوش ہیزل ووڈ کو آئی سی سی کی تازہ ترین رینکنگ میں پہلے مقام سے محروم کردیا ہے۔ آفریدی کا عروج ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کے خلاف ان کی ٹیم کی فتح کے ایک دن بعد ہوا ہے جس میں انہوں نے 23 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کی ۔