شاہین کی شاندار بولنگ ، افغانستان 227/9

   

لیڈس۔ 29 جون (سیاست ڈاٹ کام) شاہین شاہ آفریدی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے افغانستان کو 227/9 تک محدود رکھنے میں کلیدی رول ادا کیا۔ آفریدی نے 10 اوورس میں 47 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ دیگر بولروں میں عماد وسیم اور وہاب ریاض نے فی کس جبکہ شاداب خاں ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے لیکن ٹورنمنٹ کے کامیاب بولر محمد عامر کو وکٹ نہیں ملی۔ افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ اور اصغر افغان کے کے علاوہ نجیب اللہ زدران نے فی کس 42 رنز بنائے۔