نئی دہلی ۔ 10 جون (سیاست ڈاٹ کام) کورونا انفیکشن کی وجہ سے دہلی واقع جامع مسجد کے شاہی امام سید احمد بخاری کے پی آر او امان اللہ کا منگل کی دیر رات انتقال ہو گیا۔ ان کا علاج صفدر جنگ اسپتال میں چل رہا تھا جہاں وہ زندگی کی جنگ ہار گئے۔ ان کے انتقال کے بعد اب اس طرح کے امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں کہ ایک بار پھر جامع مسجد کے دروازے عام نمازیوں کے لیے بند کر دیے جائیں گے کیونکہ پہلے سے ہی اس بات پر مشورہ چل رہا تھا کہ دہلی میں کورونا کے بڑھتے معاملات کے درمیان مسجدوں کا دروازہ کھولا جانا مناسب ہے یا نہیں۔