پنا : مدھیہ پردیش کے پنا شاہی خاندان کی مہارانی جیتیشوری کماری کو جو گزشتہ کچھ عرصے سے قیمتی ہیروں اور بے تحاشا دولت کو لے کر تنازعات کی زد میں تھیں، پولیس نے گرفتار کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ کوتوالی نے راج ماتا دلہار کماری کی شکایت پر جیتیشوری کماری کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسلحہ ایکٹ سمیت متعدد دفعات کے تحت اسے گرفتار کرلیا ہے ۔ ماضی میں راج مندر پیلس میں تنازعہ ہوا تھا۔ اس کی اطلاع راجماتا دلہار کماری نے تھانہ کوتوالی پنا میں دی تھی ۔ راج ماتا کی شکایت پر پولیس نے گذشتہ شب مہارانی جیتیشوری کو گرفتار کرلیا۔