شاہی عیدگاہ میں ہنومان چالیسہ پڑھنے والوں کو روکنے کیلئے وارنٹس

   

متھرا : متھرا کی شاہی عیدگاہ میں 6 دسمبر کو ہنومان چالیسہ پڑھنے کی دھمکی دینے والی ایک ہندو تنظیم کو اپنی اس حرکت سے باز رکھنے کے لئے متھرا سٹی مجسٹریٹ نے 16 افراد کے خلاف قابل ضمانت وارنٹس جاری کئے ہیں۔ دریں اثناء متھرا کے سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ مرتنڈ پرکاش سنگھ نے کہا کہ ہنومان چالیسہ پڑھنے کے لئے پیشگی اجازت نہیں لی گئی ہے اور اس سلسلہ میں دو افراد کے خلاف پہلے ہی معاملہ درج کیا جاچکا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ اکھیل بھارتیہ ہندو مہاسبھا نے اپنے تمام قائدین اور حامیوں کو سری کرشنا جنم بھومی سے متصلہ مسجد پر جمع ہونے کی ہدایت کی تھی تاکہ 6 دسمبر کو ہنومان چالیسہ کا پاٹھ کیا جاسکے اور اس سلسلہ میں تمام انتظامات کو قطعیت دی جاسکے۔ اے بی ایچ ایم کے صدر راجشری بوس چودھری نے کہا تھا کہ 6 ڈسمبر کو دوپہر 12 تا 12:30 کے درمیان پرامن طریقہ سے ہنومان چالیسہ پڑھایا جائے گا۔