’عہد ِ حاضر میں سیرتِ نبویؐ کے مطالعہ کی اہمیت‘ پر جناب منور زماں اور مفتی ضیاء الدین نقشبندی وغیرہ کے خطابات
حیدرآباد۔ 30۔ جنوری (راست)۔ نئی نسل میں سیرتِ رسول ﷺ کی تعلیمات کو عام کرنے اور دینی شعور، اخلاقی تربیت اور عملی نظم و ضبط کو فروغ دینے کے مقصد کے تحت منعقدہ مقابلہ برائے مطالعۂ سیرت النبی ؐ کا دوسرا جلسہ تقسیم انعامات بروز 31جنوری 2026بروز ہفتہ صبح ساڑھے دس بجے شاہی مسجد باغ عام ، نامپلی میںمنعقد ہوگا۔ اس پروگرام کا عنوان ’’عہد ِ حاضر میں سیرتِ نبویؐ کے مطالعہ کی اہمیت‘‘ رکھا گیا ہے ۔ مہمان خصوصی معروف موٹیویشنل اسپیکر جناب منور زماں ہیں؛جو ’’بینچ سے امتحانی ہال تک: سیرتُ النبی ؐ سے نظم و ضبط اور کامیابی کے اسباق‘‘ کے موضوع پر خصوصی خطاب کریں گے۔ عصرِ حاضر میں سیرتِ رسول ؐ کی افادیت اور نوجوان نسل کی رہنمائی سے متعلق مفتی ضیاء الدین نقشبندی نائب شیخ الجامعہ، جامعہ نظامیہ، مولانا حافظ میر لطافت علی ، جامعہ نظامیہ، مولانا ڈاکٹر حافظ احسن بن محمد الحمومی امام و خطیب شاہی مسجد باغ عام، ڈاکٹر محمد مصطفی علی سروری مانو، ڈاکٹر محمد عبدالعلیم نظامی مانو اور دیگر علماء خطاب کریں گے۔ مقابلہ برائے مطالعۂ سیرت النبیؐ کے تحت مجموعی طور پراول ، دوم اور سوم (انگریزی و اردو اور طلبہ و طالبات کے لیے الگ الگ) 48 انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔اس موقع پر آن لائن مدرسہ ’’الحموومیہ‘‘ برائے اسلامی و عربی تعلیمات کا افتتاح بھی عمل میں آئے گا۔