نئی دہلی: دہلی کے شاہ آباد ڈیری علاقے میں نابالغ لڑکی کو بے دردی سے قتل کرنے کے ملزم ساحل کے پولیس ریمانڈ میں 3 دن کی توسیع کر دی گئی ہے۔ خیال رہے کہ ساحل کا 2 روزہ پولیس ریمانڈ آج ختم ہو گیا، جس کے بعد پولیس نے اسے عدالت میں پیش کیا اور ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی۔ پولیس کی اپیل منظور کرکے عدالت نے ساحل کے ریمانڈ میں 3 دن کی توسیع کر دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے ابھی تک آلہ قتل برآمد نہیں ہوا ہے اور ملزم سے مزید پوچھ گچھ کی ضرورت ہے۔ الزام ہے کہ 28 مئی کی رات ملزم ساحل نے اپنی مبینہ گرل فرینڈ ساکشی کو شاہ آباد ڈیری علاقے میں چاقو مار کر قتل کر دیا تھا۔