شاہ رخ خان اور فرحان اختر فلم’ڈان 3‘بنانے جارہے ہیں؟

   

ممبئی :بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور اداکارو ہدایت کار فرحان اختر کے بارے میں یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ یہ مشہور بالی ووڈ فلم ’ڈان‘ کا تیسرا سیکوئل بنانے جارہے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق، فرحان اختر کے کچھ قریبی ذرائع یہ کہہ رہے ہیں کہ انہیں اپنی نئی فلم بنانے کے لیے دو کہانیاں پسند آگئی ہیں اور انہوں نے دونوں کہانیوں کے فرسٹ ڈرافٹس تیار کرلیے ہیں جوکہ اداکار شاہ رخ خان کو بھیجے جائیں گے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ ان دونوں کہانیوں میں سے جو بھی کہانی شاہ رخ خان کو زیادہ پسند آئے گی اس پر 2022ء سے کام شروع کردیا جائے گا۔اتنا ہی نہیں ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اداکار شاہ رخ خان کے علاوہ اس فلم کے ہدایتکار فرحان اختر بھی فلم میں اسکرین پر نظر آئیں گے۔خیال رہے کہ بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان اور امیتابھ بچن کی اس فلم ’ڈان‘ کی چند ماہ قبل ہی 14 ویں سالگرہ منائی گئی تھی۔واضح رہے کہ 2011 میں’ڈان 2‘ کی ریلیز کے بعد، فرحان اختر نے ابھی تک کسی بھی فلم کی ہدایت کاری نہیں کی کیونکہ گزشتہ چند سالوں سے فرحان اختر کا رجحان اداکاری کی طرف ہے-