شاہ رخ خان اور کیٹرینہ کیف کورونا پازیٹیو

   

ممبئی : بالی ووڈ سوپر اسٹار شاہ رخ خان اور کیٹرینہ کیف کو حالیہ دنوں میں کورونا پازیٹیو پایا گیا ۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ کیٹرینہ نے ابھی ابھی اپنے کورنٹائن کے ایام پورے کئے ہیں ۔ یاد رہے کے قبل ازیں اداکار کارتک آرین اور آدتیہ رائے کپور بھی کورونا پازیٹیو پائے گئے تھے جب کہ اکشئے کمار کورونا سے متاثر ہونے کے بعد صحت یاب ہوگئے ۔ کورونا کی وجہ سے کیٹرینہ ابوظہبی میں منعقدہ آئیفا 2022ء کے ایوارڈ تقریب میں شرکت نہیں کرپائی تھیں۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بیجا نہ ہوگا کہ شاہ رخ خان کی آنے والی فلموں میں ’’ پٹھان ‘‘ اور ’’ جوان ‘‘ اہمیت کی حامل ہیں ۔ ان کی کچھ پچھلی فلمیں باکس آفس پر کوئی خاص کمال دکھانے میں ناکام رہی تھیںجبکہ کیٹرینہ کیف کی وکی کوشل کے ساتھ شادی کے بعد کوئی ایسی فلم ریلیز نہیں ہوئی جسے باکس آفس پر انتہائی کامیاب قرار دیا جاسکے ۔