ممبئی ۔ بالی ووڈ بادشاہ شاہ رخ خان گزشتہ کچھ دنوں سے امریکہ میں اپنی آنے والی فلم جوان کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔ شاہ رخ خان شوٹنگ کے دوران حادثے کی وجہ سے زخمی ہوگئے ہیں۔ ان کی ناک اور چہرے پر گہری چوٹیں آئی ہیں۔ ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شاہ رخ کی چوٹ کے بعد ایک معمولی ہنگامی سرجری ہوئی اور اب وہ صحت یاب ہو رہے ہیں۔ فی الحال انہیں ابتدائی علاج کے بعد واپس ممبئی لایا گیا ہے۔ شاہ رخ خان جو 2023 میں زیادہ سے زیادہ تین فلموں کی ریلیز کے ساتھ سال بھرکام کر رہے ہیں،وہ امریکہ کے مقام لاس اینجلس میں ایک نامعلوم پروجیکٹ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوئے ہیں۔ ۔ ایسا ہی ایک پروجیکٹ کے سیٹ پر ہوا جس کی وہ شوٹنگ کر رہے تھے۔ شاہ رخ خان نے فوری طور پر سرجری کروائی اور ممبئی واپس گھر آگئے۔ شاہ رخ خان ایک پروجیکٹ کے لیے امریکہ میں تھے۔ اطلاعات کے مطابق وہ سیٹ پر ایک حادثے کا شکار ہوئے اور اس کے فوراً بعد ان کی سرجری ہوئی۔ اس کی ناک پر پٹی بھی بندھی ہوئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق شاہ رخ خان لاس اینجلس میں ایک پروجیکٹ کے لیے شوٹنگ کر رہے تھے ان کی ناک اور چہرے پر گہری چوٹیں ا?ئی ہیںاور خون بہنے لگا اور اسے فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں ہے اور کنگ خان کو خون بہنے سے روکنے کے لیے ایک چھوٹی سی سرجری کی گئی۔ آپریشن کے بعد، شاہ رخ خان کو ان کی ناک پر پٹی کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔ اب وہ ملک واپس آ گئے ہیں، گھر پر صحت یاب ہو رہے ہیں۔ یہ بھی ابھی تک واضح نہیں ہے کہ آیا اس چوٹ کا امریکہ میں اداکار کے کام یا ان کی آنے والی فلم جوان کے ٹریلرکی منصوبہ بندی پر کوئی اثر پڑے گا۔ 31 سال کے اس طویل کیریئر میں شاہ رخ خان شوٹنگ کے دوران کئی بار زخمی ہو چکے ہیں۔ 2017 میں رئیس کی شوٹنگ کے دوران ان کے گھٹنے اور چہرے پر چوٹ آئی تھی جس کے بعد ان کی معمولی سرجری کرنی پڑی۔ 2013 میں فلم چینائی ایکسپریس کی شوٹنگ ختم ہونے کے بعد ان کی 8 سرجری ہوئی تھیں۔ 2009 میں بھی ان کے بائیں کندھے کی چوٹ کے بعد سرجری ہوئی تھی۔ اس سال کی سب سے بڑی اوپنر فلم پٹھان دینے کے بعد شاہ رخ خان کی 3 بڑی فلمیں 2023 میں ہی ریلیز ہوں گی۔ ان میں جوان، ڈانکی شامل ہیں۔ ساتھ ہی سلمان خان کی ٹائیگر3 میں شاہ رخ خان کا خصوصی کردار بھی ہونے والا ہے۔ فلم جوان کی شوٹنگ مکمل ہو چکی ہے جس کی پوسٹ پروڈکشن جاری ہے۔ یہ فلم ہندی، تامل اور تلگو زبانوں میں7 ستمبر کو دنیا بھر میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔