شاہ رخ خان فلم ’کنگ‘ کی شوٹنگ کے دوران زخمی علاج کیلئے امریکہ پہنچ گئے

   

ممبئی، 19 جولائی (ایجنسیز) بالی ووڈ سوپر اسٹار شاہ رخ خان ممبئی کے گولڈن ٹوبیکو اسٹوڈیو میں فلم ’کنگ‘ کے سخت ایکشن سین کی شوٹنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوگئے۔ بالی ووڈ ہنگامہ کی رپورٹ کے مطابق انہیں فوری طبی علاج کیلئے امریکہ لے جایا گیا اور انہیں ایک ماہ آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ چوٹ کی تفصیلات کو خفیہ رکھا گیا ہے۔ شاہ رخ، اپنی ٹیم کے ساتھ فوری طبی امداد کیلئے امریکہ گئے ہیں۔ بتایا گیا کہ سنگین نوعیت کا معاملہ نہیں ہے، بلکہ رگ پٹھوں کی چوٹ ہے، کیونکہ کئی برسوں میں پہلی مرتبہ اسٹنٹ کرنے پر شاہ رخ کے عضلات زخمی ہوئے ہیں۔ اب وہ علاج کیلئے امریکہ میں ہیں۔ اس معاملے سے واقف ذرائع کے مطابق سوپر اسٹار ستمبر یا اکتوبر میں شوٹنگ دوبارہ شروع کرنے سے پہلے کام سے ایک ماہ کا وقفہ لیں گے۔