ممبئی ، 8 ستمبر (ایجنسیز) بالی ووڈ سوپر اسٹار شاہ رخ خان نے اپنے بیٹے آرین خان کی ویب سیریز ’بی او بی‘ کا پہلا پوسٹر جاری کیا ہے جس نے ان کی فلم ’بازی گر‘ کی یاد تازہ کی ہے۔ پوسٹر میں لکشیا، سحر بمبا اور بابی دیول کو دکھایا گیا ہے۔ آرین خان کے کریئر کی پہلی ویب سیریز ’دی بیڈز آف بالی ووڈ‘ کا پہلا پوسٹر ریلیز کیا گیا ہے۔ ’بیڈز آف بالی ووڈ‘ نے شاہ رخ خان کی فلم ’بازی گر‘ کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ شاہ رخ خان نے سیریز کا پوسٹر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ بالی ووڈ کے کئی شیڈز، کیا آپ انہیں دیکھنے کیلئے تیار ہیں؟ یہ پوسٹر شاہ رخ کی 1994ء کی تھریلر فلم ’بازی گر‘ کے منفرد پوسٹر کو خراج ہے جس میں شاہ رخ کو دکھایا گیا تھا۔ بیڈز آف بالی ووڈ پوسٹر کے بارے میں ایک صارف نے لکھا کہ یہ 2025 کا بہترین پوسٹر ہے۔ دوسرے صارف نے لکھا ہے کہ بالی ووڈ کے ہر شیڈ میں اپنا ہی جادو ہے، اس آگ کو اسکرین پر دیکھنے کا بے صبری سے انتظار ہے۔ شاہ رخ، لکشیا، سحربمبا، شہیر بمبا، راگھو جویال، گوتمی کپور، منوج پہوہ، وجیت کوہلی، منیش چودھری، رجت بیدی اور دیگر کی اداکاری سے مزین یہ سیریز 18 ستمبر کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔