شاہ رخ خان نے تروملامندر میں خاندان کے ساتھ پوجا کی

   

حیدرآباد 5ستمبر(یواین آئی) بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے ارکان خاندان کے ساتھ تروملامندر میں پوجا کی۔شاہ رخ خان جو کل تروپتی پہنچے تھے نے وی آئی پی درشن کے موقع پر آج اپنے ارکان خاندان کے ساتھ مندر میں پوجا کی۔ ان کے ساتھ اداکارہ نین تارانے بھی پوجا کی۔ مندر کے عہدیداروں نے ان کا استقبال کیا اور درشن کے انتظامات کئے ۔ شاہ رخ خان نے 7 ستمبر کو اپنی فلم جوان کی ریلیز سے پہلے پوجا کی۔