شاہ رخ خان کا آئیفا ایوارڈز کیلئے نیا انداز

   

دبئی ۔ انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی (آئیفا) ایوارڈزکے24 ویں ایڈیشن نے ناظرین کی دلچسپی انہیں ٹیلی ویژن اسکرینوں سے چمٹے رہنے پر مجبورکررہا ہے۔ ویسے اس سال شائقین آئیفا 2024 دیکھنے کے لیے کافی پرجوش ہیں کیونکہ رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان 27 تا 29 ستمبر تک یاس آئی لینڈ، ابوظہبی میں ہونے والی ایوارڈ تقریب کی میزبانی کے لیے تیار ہیں۔ ایوارڈزکی ٹیم کے مطابق شاہ رخ خان آئیفا فیسٹیول کے 24ویں ایڈیشن کی میزبانی کریں گے۔ آئیفا ایوارڈزکا آغاز 2000 میں ہوا اور تب سے شاہ رخ خان تقریبات میں شامل ہیں۔ انہیں شوکی میزبانی کرتے ہوئے اور ایوارڈ نائٹ میں مظاہرہ کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا ہے۔ انہیں آخری بار شاہد کپور کے ساتھ 2013 میں میزبانی کرتے دیکھا گیا تھا۔ شاہ رخ خان 10 سال کے وقفے کے بعد آئیفا کے میزبان کے طور پر واپسی کریں گے۔