شاہ رخ خان کو جدہ فلم فیسٹیول میں اعزازی ایوارڈ

   

ممبئی . بالی ووڈ کے کنگ خان سوپر اسٹار شاہ رخ خان کو سعودی عرب میں ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے دوسرے ایڈیشن میں اعزازی ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ فیسٹیول کے منتظمین نے ایک بیان میں کہا کہ یہ ایوارڈ اداکار کو فلم انڈسٹری کے لئے ان کی شاندار خدمات پر دیا جارہا ہے۔شاہ رخ خان نے رومانوی ڈراموں سے لے کر تھرلر تک 60 سے زیادہ ہندی فلموں میں کام کیا ہے۔ انہیں یہ ایوارڈ یکم ڈسمبر کو بحیرہ احمر کے مشرقی ساحل پر واقع شہر جدہ میں فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں پیش کیا جائے گا۔ 57 سالہ اداکار سعودی عرب میں اپنی آنے والی فلم ڈنکی کی شوٹنگ کر رہے ہیں۔ ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 10 دسمبر کو ختم ہوگا۔اس میں 61 ممالک کی 41 زبانوں میں 131 فیچر فلمیں دکھائی جائیں گی۔