ممبئی ۔فلم زیرو کی ناکامی کے بعد بالی ووڈ بادشاہ شاہ رخ خان نے ایک طرح کا وقفہ لیا اورکچھ سال تک کوئی فلم سائن نہیں کی لیکن اب کنگ خان واپس آگئے ہیں۔ وہ فی الحال یش راج فلم پٹھان کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم بھی ہیں ۔ فلم کی ہدایات سدھارتھ آنند نے دی ہیں ۔ اس کے علاوہ کہا جارہا ہے کہ شاہ رخ نے ساؤتھ ڈائریکٹر ایٹلی کے اگلے پروجیکٹ پر دستخط کئے ہیں ایٹلی جنوبی ہند میں وجئے تھالا پتی کے ساتھ متعدد بلاک بوسٹر فلمیں دے چکے ہی اور اب اس فلم میں شاہ رخ خان کی اہم ہیروئین کے بارے میں کئی رپورٹیں انٹرنیٹ پر گشت کررہی ہیں۔ فی الحال کہا جا رہا ہے کہ اس پروجیکٹ کی دوڑ میں پانچ ہیروئنز ہیں۔ سمانتھا اککینی اور نیانتارا جیسے بڑے ناموں کے نام پہلے ہی موضوع بحث تھے اوراب پوجا ہیگڈے ، رشمیکا مندنا اور راشی کھنہ جیسی خوبصورت ہیروئین کے نام سامنے آئے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ خواتین شاہ رخ خان کے مقابل ایک پروجیکٹ حاصل کرنے کے لیے اپنی قسمت آزما رہی ہیں کس ہیروئین کا انتخاب ہوتا ہے یہ تو وقت ہی بتائے گا لیکن اس وقت ہندوستان کی سب سے پسندیدہ اداکاراؤوں میں مندنا سب سے آگے ہے۔شاہ رخ کے مداحوں کواس وقت ان کی اگلی فلم پٹھان کا بے صبری سے انتظار ہے ۔
دپیکا کی دوسری ہالی ووڈ فلم
ممبئی ۔بالی ووڈ ادکارہ دپیکا پڈوکون کی دوسری ہالی ووڈ فلم کا بجٹ 500 کروڑبتایا جارہا ہے ،اس فلم کا تاہم نام نہیں رکھا گیا ہے تاہم یہ ایک تہذیب کی رومانی فلم ہوگی۔