ممبئی۔بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان جو کبھی اپنی سوپر ہٹ فلموں اور اپنی شاندار ادارکاری کی وجہ سے سرخیوں میں رہتے تھے اب وہ اپنی اولاد کی وجہ سے سرخیوں میں ہے کیونکہ پہلے ان کے بیٹے آرین خان کے منشیات کے مقدمہ کی وجہ سے سب کی نظریں شاہ رخ خان پر تھی اور اب ان کی بیٹی سہانا خان کی وجہ سے بالی ووڈ بادشاہ سرخیں میں ہے۔شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان جلد ہی بالی ووڈ میں اپنا جلوہ دیکھائی گی۔ سہانا خان کو فلم ڈائریکٹر زویا اختر کے دفتر کے باہر دیکھا گیا۔ قیاس آرائیاں ہیں کہ وہ زویا کی اگلی فلم میں کام کر سکتی ہیں۔مداحوں کو سہانا خان کے بالی ووڈ ڈیبیو کا بے صبری سے انتظار ہے۔ رپورٹس کے مطابق زویا کی اگلی فلم آرچی کامکس کی موافقت ہوگی۔ سری دیوی اور بونی کپور کی چھوٹی بیٹی خوشی کپور اور امیتابھ بچن کے پوتے اگستیہ نندا کو بھی فلم میں شامل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ ان اسٹار بچوں کے لیے لانچ پیڈ ہو سکتا ہے۔ سہانا خان اپنی تعلیم کے لیے نیویارک میں ہیں۔ وہ اکثر نیویارک سے اپنی تصاویر شائع کرتی رہتی ہیں۔ وہ پہلے ہی دی گرے پارٹ آف بلیو کے نام سے ایک مختصر فلم سے اپنی اداکاری کا آغاز کر چکی ہے۔ حال ہی میں سہانا نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر ایک صارف کی جانب سے ایک ٹویٹ شائع کیا تھا جس میں لکھا تھا مسوگینی نہ صرف خواتین کے تئیں شعوری نفرت ہے، بلکہ یہ خواتین کے ساتھ نفرت انگیز رویہ بھی ہے۔ ایسے میں آپ کو یہ بھی سوچنے کی ضرورت ہے کہ آپ خواتین سے نفرت کرتے ہیں لیکن اپنے آپ سے پوچھیں جب کوئی عورت کوئی ایسا کام کرتی ہے جس سے آپ کو مرد کی نسبت زیادہ پرجوش محسوس ہوتا ہے۔ویسے شاہ رخ خان کے کروڑہا مداح اب اپنے پسندیدہ اسٹار کی بیٹی سہانا خان کو بڑے پردے پر دیکھنے کے لیے بیتاب ہی ہیں۔