شاہ رخ خان کی فلم کنگ تاخیر کا شکار

   

ممبئی ۔14 اگست (ایجنسیز) شاہ رخ خان سال2023 میں تین فلموں کے ساتھ دھوم مچانے کے بعد پردے سے غائب ہوئے ہیںجس کے بعد سے پوری توجہ آنے والی فلم کنگ پر ہے۔ وہ اس فلم پر کام شروع کر چکے ہیں لیکن زخمی ہونیکی وجہ سے انہیں وقفہ لینا پڑا۔ اس کے ساتھ ہی اب خبریں آ رہی ہیں کہ شاہ رخ خان کی واپسی کے لیے مداحوں کو مزید انتظارکرنا پڑے گا۔ شاہ رخ خان کی فلم کنگ رواں سال جون میں شروع ہوئی تھی۔ دعویٰ کیا گیا کہ یہ فلم اکتوبر 2026 میں ریلیز ہو سکتی ہے۔ فلمساز سدھارتھ آنند اس پر تیزی سے کام کر رہے ہیں لیکن اب ایک نئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اب اس فلم کی ریلیز ملتوی کی جا رہی ہے۔ مداح 2027 تک بادشاہ کی واپسی دیکھیں گے۔ شاہ رخ خان کے کنگ میں صرف وہ اور ان کی بیٹی سہانا ہی نہیں ہیں بلکہ مداحوں کو ایک بہت بڑی اسٹارکاسٹ نظر آئے گی۔ اس میں ابھیشیک بچن، دیپیکا پڈوکون، جیکی شراف، ابھے ورما، ارشد وارثی، جیدیپ اہلاوت اور راگھو جوئل کے ساتھ کچھ اور نام شامل ہیں۔ ایک نئی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ شاہ رخ نے اس وقت فلم سے وقفہ لے لیا ہے۔ ان کے کندھے پر زخم ہے جس کی جھلک چند روز قبل جاری ہونے والی ویڈیو میں نظر آئی۔ کہا جا رہا ہے کہ وہ فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو ئے تھے۔ کنگ سے وابستہ ذرائع کے مطابق فلم کی شوٹنگ روک دی گئی ہے۔ شاہ رخ خان کوکیمرے کے سامنے واپس آنے سے پہلے ایک ہفتہ آرام کرنا پڑے گا۔ اب چونکہ یہ مکمل طور پر ایکشن فلم ہے اس لیے فلم بنانے والے کنگ خان کی صحت کے تعلق سے کسی قسم کا خطرہ مول نہیں لینا چاہتے۔ اس لیے شوٹنگ میں تاخیر ہوئی تو ریلیزکو بھی ملتوی کرنا پڑے گا۔ یہی وجہ ہے کہ کہا جا رہا ہے کہ یہ فلم اب 2027 تک ریلیزکی جائے گی لیکن ابھی تک میکرزکی جانب سے اس کا کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔ دیکھنا یہ ہے کہ وہ اس فلم کے لیے کیا منصوبہ بناتیہیں۔فلم کی شوٹنگ ممبئی میں شروع ہوئی تھی۔ قبل فلم کو 2026 میں گاندھی جینتی پر ریلیز کرنے کا منصوبہ تھا لیکن اب ایسا ممکن نہیں ہے اور یہ فلم اب 2026 یا 2027 کے آخر تک ریلیز ہوگی۔