شاہ رخ خان کے کنگ اوتار نے آگ لگادی

   

ممبئی ۔ بالی ووڈ بادشاہ شاہ رخ خان کی انڈسٹری میں واپسی کمال رہی اورسال 2023 میں شاہ رخ کی تین فلمیں آئیں ، پٹھان، جوان اور ڈانکی۔ ان تینوں فلموں نے شاندارریکارڈز بنائے ۔ شاہ رخ کی ان فلموں نے بالی ووڈ میں دوبارہ جان ڈال دی۔ اب بادشاہ بڑی تیاری میں ہے۔ وہ فلم کنگ میں بطور ڈان آرہے ہیں۔ اگرچہ شاہ رخ خان نے فرحان اخترکی ڈان فرنچائز سے علیحدگی اختیار کر لی ہے لیکن انہوں نے اپنے مداحوں کو مایوس نہیں کیا۔ وہ اپنی بیٹی سہانا خان کی فلم میں بطور ڈان آ رہے ہیں۔ فلم کے متعلق شائقین میں کافی تجسس پایا جاتا ہے۔ اب شوٹنگ سیٹ سے ان کا لْک بھی وائرل ہوگیا ہے۔ جس نے مداحوں نیا جوش پیدا کردیا ہے۔ دراصل حال ہی میں سوشل میڈیا پر کچھ ویڈیوز سامنے آئی ہیں۔ ان ویڈیوز میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ شاہ رخ خان انتہائی خطرناک تاثرات دیتے نظرآرہے ہیں۔ ان کے چہرے پر ایک سکون ہے۔ اس کے علاوہ ان کی باڈی لینگویج جارحانہ نہیں بلکہ پرسکون نظر آرہیی ہے جوکہ شاہ رخ خان کا سگنیچر اسٹائل ہے۔ شاہ رخ خان کو لوگ پہلے بھی رئیس، پٹھان اور جوان جیسی فلموں میں ایسے ہی اوتار میں دیکھ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ خود ڈان کے دونوں حصوں کو دیکھیں تو ان کی باڈی لینگویج پرسکون تھی لیکن ان کے تاثرات میں آگ تھی۔ ان کی آنکھوں میں وہ عزم تھا جس نے انہیں اس کردار میں بہترین بنایا۔۔