نئی دہلی۔ بالی ووڈ کے سوپر اسٹار شاہ رخ خان 2023 کے آئی ایم ڈی بی کے سب سے مشہور 10 ہندوستانی ستاروں کی فہرست میں سب سے آگے ہیں۔2023 میں بالی ووڈ کے بادشاہ نے دو بڑی بلاک بسٹرفلمیں جوان اور پٹھان دی، جو بالترتیب نمبر2 اور دنیا بھر میں اب تک کی 3 سب سے بڑی ہندی فلمیں ہیں۔ اداکارہ عالیہ بھٹ اور دیپیکا پڈوکون بالترتیب نمبر 2 اور نمبر3 پر آگئی ہیں۔ عالیہ نے کہا میں اپنے ناظرین کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ انہوں نے مجھے اس مقام تک پہنچایا جس پر میں ہوں۔ میں سخت محنت کرنے اور مزید متاثرکن کہانیوں اور کرداروں کو اسکرین پر لانے کا وعدہ بھی کرتی ہوں۔ چوتھی پوزیشن پر اداکارہ ومیکا گبی ہیں، جنہوں نے کہا یہ آئی ایم ڈی بی کے سب سے مشہور ہندوستانی ستاروں کی فہرست میں میرا پہلا قدم ہے اور میں بہت خوش ہوں! حقیقت یہ ہے کہ آئی ایم ڈی بی عالمی مداحوں کے جذبات کی نمائندگی کرتا ہے یہ میرے لیے اور بھی خاص بناتا ہے۔ میں نے تمام زبانوں میں کام کرنے میں ایک مصروف سال گزارا ہے اورمیں خوش اور شکر گزار ہوں کہ میرے مداحوں نے اس کی تعریف کی۔ میں اپنے آنے والے پروجیکٹس پر اسی لگن کے ساتھ کام کرنے اور مجھ پر جو محبت برسائی گئی ہے اسے واپس کرنے کی منتظر ہوں۔نینتھارا، تمنہ بھاٹیہ، کرینہ کپور خان اور سوبھیتا دھولی پالا بالترتیب پانچویں، چھٹے، ساتویں اور آٹھویں نمبر پر ہیں۔ اس کے بعد بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار آتے ہیں، جو نویں نمبر پر ہیں۔ اکشے کے بعد دسویں نمبر پر اسٹار وجے سیتھوپتی ہیں۔