شاہ رخ نے بھنڈارکر کی فلم ’’انسپکٹر غالب‘‘ سائن کرلی

   

شاہ رخ خان نے زیرو کے بعد اب تک اپنی اگلی فلم کا اعلان تو نہیں کیا ہے لیکن اتنا تو طے ہے کہ وہ چپ نہیں بیٹھے ہیں۔ حال ہی میں جب انہیں ساوتھ کے ڈائرکٹر اٹلی کے ساتھ دیکھا گیا تو قیاس لگایا جانے لگا ’’مرسل‘‘ کی ہندی ری میک میں شاہ رخ نظر آسکتے ہیں ۔ اب خبر آرہی ہے کہ شاہ رخ نے نیشنل ایوارڈ ونر ڈائرکٹر مدھربھنڈارکر کی اگلی فلم ’’انسپکٹر غالب‘‘ سائن کرلی ہے حالانکہ اس خبر پر کوئی آفیشیل مہر نہیں لگی ہے نہ تو شاہ رخ نے کوئی بیان دیا ہے اور نہ ہی بھنڈارکر نے شاہ رخ کو بات کرنے کی بات کہی ہے۔ ڈان 3 بھی قطار میں ہے۔ حال ہی میں خبر آئی تھی کہ اس میں شاہ رخ کی جگہ رنویر سنگھ کو کاسٹ کیا جاسکتا ہے۔ لیکن بعد میں خبر آئی کہ شاہ رخ اس میں برقرار رہیں گے۔ بلکہ ان کے ساتھ رنویر بھی اس کا حصہ ہوں گے۔ فی الحال اس کی اسکرپٹ کا کام چل رہا ہے۔ فلم کو بڑے پیمانے پر بنانے کا منصوبہ ہے اس لئے امید ہے کہ شاہ رخ اپنی اگلی فلم کے طور پر ڈان 3 کا بھی اعلان کرسکتے ہیں۔