شاہ رخ نے راجکمار ہیرانی، ایٹلی اور علی عباس کی فلموں کو ہری جھنڈی دکھادی

   

کنگ خان شاہ رخ کو لیکر خبریں آرہی ہیں کہ وہ جلد ہی فلمساز راجکمار ہیرانی کی اگلی فلم کی شوٹنگ شروع کریں گے۔ تازہ رپورٹس کی مانیں تو ہیرانی نے اپنی فلم کے لئے شاہ رخ کی تاریخیں فکس کرلی ہیں اور اپریل میں وہ اس فلم کی شوٹنگ کرسکتے ہیں حالانکہ نہ تو ہیرانی اور نہ ہی شاہ رخ کی جانب سے اس بارے میں کوئی آفیشیل معلومات نہیں دی گئی ہیں۔ خبر یہ بھی ہے کہ شاہ رخ جلد ہی ایک نہیں بلکہ تین فلموں کے لئے شوٹنگ شروع کرسکتے ہیں۔ ساوتھ کے ڈائرکٹر اٹیلی راجکمار ہیرانی اور علی عباس ظفر سے ان کی بات چیت چل رہی ہے۔ اور سب کچھ فائنل ہوگیا ہے۔ خبر ہے کہ شاہ رخ کو تینوں فلموں کی اسکرپٹس اچھی لگی ہے۔