شاہ رخ نے فراہم کرائیں 25000 پی پی ای کٹس

   

ممبئی۔14 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) بالی وڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان نے مہاراشٹر حکومت کو 25 ہزار پرسنل پروٹیکٹو یونٹ (پی پی ای) کٹس مہیا کرائی ہیں۔ ان دنوں ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے کہرام برپا ہے اور لوگ ایک دوسرے کی مدد کیلئے سامنے آرہے ہیں۔ایک مرتبہ پھر شاہ رخ خان مددکیلئے آگے آئے ہیں ا ور انہوں نے مہاراشٹر حکومت کو 25 ہزار پی پی ای کٹ عطیہ کئے ہیں۔ مہاراشٹر کے وزیر صحت راجیش ٹوپے نے اس کیلئے شاہ رخ خان کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ان کی یہ کوشش کووڈ۔19 کے خلاف ہماری لڑائی میں تعاون کرے گی اور اس سے ڈاکٹروں کی حفاظت کرنے میں بھی ہمیں بہت آسانی ہوگی۔